• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈمپر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، خاتون جاں بحق، 10 زخمی

Karachi Accidents Woman Killed And 10 Others Injured

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا ،حادثے میں خاتون جاں بحق اور10 شہری زخمی ہوگئے ۔

پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا، ڈرائیور کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ۔

لیاقت آباد ڈاک خانے کے قریب ہولناک واقع پیش آیا،تیز رفتار ڈمپر کے بریک فیل ہوئے تو وہ چار موٹرسائیکلوں ، دو گاڑیوں اور 2 رکشوں پر چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون عمبرین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

گھاس منڈی کی رہائشی 32سالہ عنبرین اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

واقعے میں 10افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس کے مقابق گرفتار ڈرائیور سے لائسنس بھی برآمد نہیں ہوا۔

تازہ ترین