• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسیٹوں والی دنیا کی پہلی فلائنگ اسپورٹس کار تیار

امریکی کمپنی نے دوسیٹوں والی دنیا کی پہلی فلائنگ اسپورٹس کارتیار کرلی، اُڑنے والی اسپورٹس کار اگلے سال صرف 90ہزار پاؤنڈزمیں دستیاب ہوگی۔

ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں روبوٹس اور ڈرونز کا استعمال مختلف شعبوں میں بے حد عام ہوگیا ہے وہیں ٹریفک میں پھنسنے سے پریشان افراد کیلئے اُڑنے والی گاڑیاں بھی متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

امریکی کمپنی نے دو سیٹوں والی دنیا کی پہلی فلائینگ اسپورٹس کار تیارکرلی ہے جو اگلے سال تقریباََ90ہزار پاؤنڈز میں دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق سوئچ بلیڈ نامی اس فلائنگ اسپورٹس کار میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جونہ صرف 200میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریباََ 13ہزار فٹ کی اونچائی تک پرواز کر ستی ہے بلکہ زمین پر 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس میں پچاس پونڈ تک کا وزن رکھا جا سکتا ہے۔

منفرد نوعیت کی اس فلائنگ اسپورٹس کارکے موسم کی صورتحال کے مناسبت سے تین ورژن پیش کئے گئے ہیں جبکہ اس میں ڈیجیٹل انسٹرومنٹ ڈسپلے، ریورسنگ کیمرہ جبکہ حفاظتی اقدامات کیلئے پیراشوٹ کی سہولت موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق اسے استعمال صرف وہی شخص کر سکتا ہے جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ پائلٹ لائسنس بھی ہوگا۔

تازہ ترین