• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ایف آئی اے کا چھاپہ، گھر میں قائم سی این جی اسٹیشن پکڑا گیا

Lahore Fia Raidhome Based Cng Station Was Caught

ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے گلشن راوی میں ایک گھر میں قائم سی این جی اسٹیشن پکڑلیا، ملزمان گھر میں سی این جی کے سلنڈر بھرتے تھے، مرکزی ملزم پائلٹ ہے اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی کرتا ہے ، اس نے سی این جی دھندے کےلیے مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔

لاہور کے علاقے ای بلاک گلشن راوی میں گھر کے اندر قائم سی این جی اسٹیشن پکڑا گیا، ایف آئی اے کے مطابق مرکزی ملزم عطاء الرحمان نے چار سال سے ایک کنال کا گھر کرائے پر لے رکھاتھا اور دو سال سے کرایہ بھی نہیں دے رہا تھا ۔

مالک مکان رینٹ کمشنر اور ساندہ پولیس کو کئی درخواستیں دے چکا تھا ، پولیس بھی مکان خالی کرانے میں بے بس تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی اہلیہ اوکاڑہ میں بڑے انتظامی عہدے پر فائز ہے جس کے باعث پولیس دباؤ ٘ میں تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم عطاالرحمان پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہے اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی کرتا ہے ، اس نے اپنی کمرشل گاڑیو ں کیلئے سوئی گیس کا بائی پاس کنکشن حاصل کررکھاتھا اوراسی گیس پر سی این جی اسٹیشن چلا رہاتھا۔

سی این جی اسٹیشن کی ملحقہ دیوار نجی اسکول کی ہے جہاں حادثے کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ تھا۔ ایف آئی اے نے سی این جی اسٹیشن کے دو ملازمین کو حراست میں لے کر مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

تازہ ترین