• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Multan Lawyers Protest Continue 4th Day

ملتان میں وکلاء کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے ، وکلاء نےمطالبات کی منظوری تک دھرنا دئیے رکھنے کا اعلان کردیا۔

ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامی آرائی کے بعد وکلاء کی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جانے پر ساتھی وکلاء نے چوک کچہری پر دھرنا دے رکھا ہے ۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ دھرنا اس وقت تک رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کر دیا جاتا ۔

وکلاء نے کہا کہ وہ سخت سردی میں رات اور دن چوک کچہری پر گزار رہے ہیں لیکن اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا جس سے حکومت کی بے حسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

احتجاجی وکلاء نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں اور 21 ساتھی وکلاء کی رہائی تک کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے ۔ وکلاء نے آج حلوہ پوری کا ناشتہ کیا اور گرما گرم چائے پی ۔

تازہ ترین