• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا آغاز ہوگیا، سالانہ ٹوکیو آٹو سیلون میں چمچماتی نت نئی جدید گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جس میں مرسڈیزبینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا اورریسنگ کارزسمیت چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اس سال ٹوکیو آٹو سیلون 2018ء میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کے ساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

تین روزہ موٹر شو میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے ماڈلزسمیت سینکڑوں گاڑیاں موجود ہیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

لاکھوں اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے Makuhari Messeکنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو کہ 14جنوری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین