| |
Home Page
منگل5؍ جمادی الاوّل 1439ھ 23 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 06:45 am

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے258رنز کا ہدف

New Zealand 258 Runs Target For Pakistan At Dunedin

New Zealand 258 Runs Target For Pakistan At Dunedin

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈنیڈن میں تیسرا ایک روزہ میچ جاری ہے۔ میچ میں میزبان کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 258رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ میں میزبان کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کی، ٹیم کی جانب سے نمایاں اسکورر کپتان کین ولیم سن رہے، انہوں نے 7 چوکوں  کی مدد سے 73اسکور کیے جبکہ راس ٹیلر نے4 چوکوں کی مدد سے 52رنز بنائے۔

ادھر گرین شرٹس کے بولرز کی جانب سے رومان رئیس اور حسن علی نے 3،3شکار کیے جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کیوی ٹیم نے اپنی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے بولرز کی جم کر پٹائی کی، ولیم سن ، ٹیلر اور گپٹل نے گرائونڈ کے چاروں اطراف خوبصوت اسٹروکس کھیلے۔ ولیم سن اور ٹیلر کی شراکت سے ایسا لگا کہ آج بھی پاکستان کو 300 یا اس سے زائد رنز کا ہدف ملے گا، لیکن 40 ویں اوورز کے بعد گرین شرٹس نے کم بیک کیا۔

شاداب خان کے ایک اوور میں 2 شکار نے میزبان ٹیم کو شدید مشکلات سے دوچار کیا اور اس کے بعد رومان اور حسن نے ایک ایک کرکے پوری ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں پویلین لوٹا دیا۔

واضح رہے کہ آج کا میچ پاکستان ٹیم کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور میچ جیت کر وہ سیریز میں کم بیک کرسکتے ہیں جبکہ میچ ہارنے کی صورت میں گرین شرٹس سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔