• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیم کے شہر انٹورپ میں دھماکا ہوا ہے، نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے سے ایک عمارت گر گئی، جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ دھماکا انٹورپ شہر میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جبکہ پولیس کے کہنا ہے کہ دھماکا دہشت گردی کاواقعہ نہیں ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث جو عمارت گری ہے اس کے ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں جبکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو و ایمرجنسی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین