• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کا 14 اینٹیں ایک ساتھ توڑنے کا مظاہرہ

آپ نے کئی کھلاڑیوں کا مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی نوجوان کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے اپنے ہاتھ سے اینٹیں توڑنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے فولادی ہاتھ کے مالک فوجی جوان نے اپنے ہاتھ سے ایک نہ دو بلکہ 14اینٹوں کو ایک ساتھ یوں دو حصوں میں تقسیم کردیا کہ جیسے یہ اُسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوجبکہ اس دوران مارشل آرٹ کے ماہر نوجوان کا نہ تو ہاتھ ٹوٹا نہ ہی زخمی ہوا ۔

فولادی ہاتھ والے فوجی جوان کی اس حیرت انگیز صلاحیت پردیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اُسکی طاقت و مہارت کی خوب داد دی۔

 

تازہ ترین