• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے، نکی ہیلی

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ افغانستان نے امن مفاہمتی عمل میں پاکستان کو آن بورڈ لانے اور پاکستان کا رویہ تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے کا کہا ہے۔

افغانستان کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آجائیں گے۔

افغان حکام نے مفاہمتی عمل میں اتفاق رائے کے لیے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا کہا،اور پاکستان پر اپنا رویہ تبدیل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سمجھتا ہے وہ پاکستان کی طرف 10 قدم بڑھتا ہے اور پاکستان 10 قدم پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نکی ہیلی سمیت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے خصوصی وفد نے افغانستان کا2ر وزہ دورہ کیا ہے، جس میں افغان صدر اشرف غنی اور دیگر حکام سے ملاقات بھی کی گئی تھی۔

 

تازہ ترین