• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلنگٹن میں آج بارش، پاکستان ٹیم انڈور پریکٹس کریگی

Rain In Wellington Today Pakistan To Practice Indoor

ویلنگٹن میں کل میچ سے پہلے آج بارش ہوگئی ہے،جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انڈور پریکٹس کرےگی۔

پریکٹس کے لیے گرائونڈ میں موجود پاکستانی اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ آخری میچ جیت کر سیریز چار ایک کرنےکی کوشش کریں گے، تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہےہیں اور مورال بھی اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مثبت سوچ رہےہیں تاکہ آخری میچ میں اچھا کھیل کر جیتیں اور ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھےہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ نئےگیند پر نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں مشکلات ہوئیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہر شعبے میں اچھی ہے، ہر کھلاڑی پرفوکس کرنا پڑتا ہے۔

اس سے قبل ٹی20 سیریز کے لئے عمر امین اور احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، اوپنر اظہر علی اور امام الحق آخری ایک روزہ میچ کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔

نیوزی لینڈ پہنچنے والے دونوں پلیئرز کیویز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے منتخب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مختصر ترین فارمیٹ کے 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 22، 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پیر کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گااور عمر امین اور احمد شہزاد جمعرات کو بیسن ریزور گراؤنڈ ویلنگٹن میں قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میں بھی حصہ لیں گے۔

تازہ ترین