• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹ بیلٹس باندھ لیں،آج دھماکا خیز انکشافات کروں گا،عمران خان

Fasten Your Seat Belts I Will Be Making Explosive Revelations Today Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں کیوں کہ آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز انکشافات کروں گا۔

عمران خان کے بیان پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کی گئی جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ مخصوص پس منظر میں لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے، اگرکوئی اعتراض کرتاہے تواسے چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرا لے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پول کرا لیں کہ لوگ ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان شام سوا 3 بجے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کریں گے۔

 

تازہ ترین