• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریت رہنماؤں نے بھارتی چارج شیٹ کو مسترد کردیا

Kashmir Hurriyat Leaders Rejected The Indian Charge Sheet

مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے حریت رہنماؤں کے خلاف بھارتی انویسٹی گیشن ایجنسی کی چارج شیٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔

سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چارج شیٹ میں تمام الزامات جھوٹے ہیں، کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا، کشمیریوں کے قتل عام کیلئے جواز پیدا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کیس میں گرفتار تمام افراد کا کوئی جرائم ریکارڈ نہیں۔

سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ 26 جنوری کو کشمیر بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

تازہ ترین