• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Bicycle Will Be Auctioned He Also Earned Akshay Kumar

بالی ووڈ فلم ’پیڈ مین‘ میں اداکار اکشے کمار کے زیر استعمال سائیکل کو نیلام کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار آج کل اپنی فلم ”پیڈ مین“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ تشہیری مہم سے ہٹ کر اکشے اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم ”پیڈ مین“ میں اکشے کمار کے زیر استعمال سائیکل کو نیلام کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم ایک ایسی این جی او کو عطیہ کی جائے گی جو بھارت میں ”حیض ہائی جین“ کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین