• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے ’دنگل‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹارنے دنگل کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان کی فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار نے چینی باکس آفس پر دو دن میں110.52کروڑ کا بزنس کر کے فلم دنگل کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

عامر خان فلم سکریٹ سپر اسٹار نے دو دن میں17ملین ڈالر جبکہ دنگل نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے 12ملین ڈالر ،مجموعی طور پر 190ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا اور صرف یہی نہیں عامر خان کی فلم 'تھری ایڈٹس اور پی کے'کو بھی چینی شائقین نے بیحد پسند کیا تھا۔

واضح رہے عامر خان اور اُنکی اہلیہ کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے جس میں عامر خان اور زائرہ وسیم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم گذشتہ برس 19اکتوبر کو بھارت میں ریلیز کی گئی تھی جس نے بالی ووڈ باکس آفس پر 83کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

 

تازہ ترین