• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمانڈر رائل سعودی نیول فورسزکا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز، وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی نےنیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ اور دو طرفہ بحری امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

بعد ازاں ایوانِ صدر میں صدر ممنون حسین نے وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی کونشانِ امتیاز (ملٹری) کی تفویض کیا گیا۔ یہ اعزازپاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اعتراف میں دیا گیا۔

وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وائس ایڈمرل فہدبن عبد اللہ الغوفیلی، رائل نیول سعودی نیول فورسز کے مسلسل تیسرے سربراہ ہیں جو پاکستان نیول اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں۔

تازہ ترین