• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shahbaz Sharif Recorded The Statement To Nab

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےآشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا ۔

شہبازشریف نیب حکام کی طرف سے طلب کئے جانے پر محکمے کے دفتر میں پیش ہوئے ، اس موقع پر نیب حکام نے ان سے 3 سوالات پوچھے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس نیب کو تحریری جواب بھجوانے کی قانونی سہولت بھی موجود تھی لیکن وہ قانون حکمرانی کے لئے نیب میں پیش ہوئے ۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہناتھا کہ اگر کرپشن روکنے کے لیے حدیں پھلانگیں ہیں تو وہ ہزار بارایسا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر تقریباًڈیڑھ گھنٹے تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

نیب دفتر میں محکمے کے حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد وہ روانہ ہوگئے ،گزشتہ روز شہباز شریف نےکہا تھا کہ وہ سب کے سامنےنیب کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔

تازہ ترین