• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Afghan Council Condemn Kabul Terrorist Attack

افغان علماء کونسل نے کابل ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے طالبان کو بدترین دشمن قرار دیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان علما ءکونسل کی جانب سے جاری بیان میں کابل ہوٹل حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

علما کونسل کا کہنا تھا کہ حملے کا انسانی یا اسلامی کوئی جواز نہیں، ملک کے دشمن کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو ں گے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات کابل ہوٹل پر حملےمیں غیرملکیوں سمیت بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

تازہ ترین