• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڑیسہ کے وزیر اعلی پرانتخابی تشہیر کے دوران جوتے سے حملہ

بھارتی ریاست اڑیسہ میں وزیر اعلی نوین پٹنایک پر ایک شخص نے جوتے سے حملہ کردیا لیکن وہ اس حملے سے بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پر نوین پٹنایک ایک انتخابی جلسہ سے ضلع برگڑھ میں خطاب کررہے تھے کہ اچانک ناراض شہری نے ان پر جوتا پھینکا لیکن ان کی قسمت اچھی تھی کہ جوتا انہیں نہیں لگا، اور وہ خود کو بچانے میں کامیاب رہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ کے بعد نوجوان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی بی جے ڈی سربراہ کو محفوظ مقام تک پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ نوین پٹنایک پرعوام کی ناراضگی کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ پر انڈوں سے حملہ کیا تھا۔

تازہ ترین