• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نوجوان کے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے شاندار کرتب

بھارتی نوجوان نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا اور ون وہیلنگ کرتے ہوئے 326بار دائرے کی شکل میں گھوم کرعالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

اکثر نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلانے کے دوران کرتب بازی کا شوق ہوتا ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس منچلے کی مہارت کے کیا ہی کہنے کہ جس نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کرتب بازی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے 22سالہ انکت بھاسکر Ankit Bhaskar نامی نوجوان نے ایک پہئے پر سائیکل چلاتے ہوئے 326بار دائرے کی شکل میں گھومنے کا شاندار اسٹنٹ پیش کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکار 101بارموٹر سائیکل چلاتے ہوئے ایک پہئے پر دائرے کی شکل میں گھومنے کا تھا۔

تازہ ترین