• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز کارروائیاں، گینگ وار ملزمان سمیت 17افرادگرفتار

Rangers Operation In Karachi 17 Accused Arrested

رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے سیاسی جماعت کے عسکری ونگز اور لیاری گینگ وار کے ملزمان سمیت 17افراد کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چاکیواڑہ اور بریگیڈ سے سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے 3 ملزمان گرفتار کیے گئے،ان میں ملزم سہیل کا تعلق ایم کیو ایم لندن، جاوید عرف گڈو کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہےجبکہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب چاکیواڑہ اور کلری سے لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان رئیس اور موسی کو گرفتارکیا گیا ، جو گینگ وار، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

ادھر ماڈل کالونی اور ملیر سے منشیات فروشی اور ڈکیتی میں ملوث4 ملزمان گرفتار کیے گئےجبکہ بریگیڈ، کلفٹن، چاکیواڑہ، کلری اور عوامی کالونی سے 8 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کیے گئے، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدکی گئی تاہم ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کےلیے پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔

تازہ ترین