• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کین رچرڈسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

ویلنگٹن (جنگ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کین رچرڈسن کی فٹنس مسائل کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ آئندہ ماہ شیڈول ورلڈٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رچرڈسن نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ کیویز کے خلاف دوسرے میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا حکام کا کہنا ہے کہ ہم ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس وقت ان کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔
تازہ ترین