• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کا اپنی 91ویں سالگرہ پر ڈانس، ویڈیو وائرل


یوں تو بچے اپنی سالگرہ پر ڈانس کرکے جشن مناتے ہیں لیکن یہاں تو 91 سالہ عُمر رسیدہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین منفرد اور دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی خوش ہوتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک خاتون اپنی 91 ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ مناتی دکھائی دے رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک عُمر رسیدہ خاتون کو اپنی سالگرہ کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کے ساتھ دیگر خواتین بھی ڈانس کررہی ہیں جوکہ شاید اُن کی فیملی ہیں جبکہ کچھ خواتین یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ ویڈیو خاتون کے پوتے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ وہ اپنی دادی کی 91ویں سالگرہ منا کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔