• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈحکمرانوں نے عوام سے چھت اور روزگارچھینا، مرتضیٰ وہاب

کراچی (ا سٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام سے چھت اور روزگار چھینا، لیکن ہم انہیں یہ دونوں چیزیں دیں گے ۔وہ ہفتے کو یہاں کے ایم سی مارکیٹ کورنگی نمبر 5 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کورنگی، کے ایم سی کے افسران امتیاز ابڑو، عمران صدیقی، سیف عباس، تاجر برادری اور پارٹی کورکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ یہ وہ متاثرین ہیں جن سے ماضی میں مکان اور روزگار چھینا گیا، آج 35متاثرہ خاندانوں کو دکانیں فراہم کی ہیں لیاری، بولٹن مارکیٹ اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی متاثرین کو دکانیں بناکر دی جائیں گی۔

تازہ ترین