• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت پاکستانی اداکاروں سے مل کر خوش

دبئی میں ’فلم فیئر مِڈل ایسٹ اچیورز نائٹ‘ میں پاکستانی ستاروں کو بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار  نوید رضا، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، عائشہ عمر کے ساتھ ایک ہی میز پر دیکھا گیا۔

بعد ازاں راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں سے مل کر انہیں بہت اچھا لگا۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں ایک ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایشیاء کے فنکاروں کو اُن کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نواز ا گیا۔

اس تقریب میں پاکستانی فنکاروں سمیت بالی ووڈ کے بھی اداکاروں نے شرکت کی۔

تازہ ترین