• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے،میں سر بکف ہوں لڑادے کسی بلا سے مجھے فواد کا ٹویٹ، چوہدری صاحب شعر پڑھنے سے بندہ انقلابی نہیں بن جاتا،خفیہ معاہدے پر ’انااللہ و انا الیہ راجعون،طلال چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدیم ہاشمی کے اشعار ٹوئٹ کردیے۔وفاقی وزیر نے لکھا ’مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے، میں سر بکف ہوں لڑادے کسی بلا سے مجھے‘۔ ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے اس پر وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب شعر پڑھنے سے بندہ انقلابی نہیں بن جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ انقلابی بننے کے لیے کردار بنانا اور دکھانا پڑتا ہے۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ایک ریاستی رٹ باقی تھی، آج خفیہ معاہدے پر وہ بھی ’انااللہ وانا الیہ راجعون‘۔

تازہ ترین