• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے رہبر اعلیٰ جنگ کے بعد پہلی بار منظرعام پر، اسرائیل کے خلاف فتح کا اعلان

تہران، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے، انہوں نے اسرائیل کیخلاف فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایران کی جوہری تنصیبات پرحملوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں تاہم درحقیقت انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا ،واشنگٹن کے منہ پر زور دار تھپڑرسید کیا،حملے کےجواب میں قطر میں امریکی فوجی اڈےکو نشانہ بنایا گیا ، خطے میں موجود امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں ، مستقبل میں بھی ایران پر حملہ ہوا تو یہ عمل دہرائیں گے ، کوئی جارحیت ہوتی ہے تو دشمن کو بھاری قیمت، جارح کو یقینی طور پر بہت بھاری قیمت چکانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کبھی بھی امریکا کے دبائو میں نہیں آئے گی ، ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا ، انہوں نے اسرائیل کیساتھ جنگ میں شہید ہونے والوں بالخصوص ایرانی کمانڈرز اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، ا ن کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح فورسز نے اسرائیلی دفاعی نظام کی کئی لیئرز کو عبور کیا، شہری اور فوجی علاقوں کو اپنے میزائلوں کے ذریعے اور اپنے پیشرفتہ ہتھیاروں کے مضبوط حملے سے مٹی میں ملا دیا۔امریکی حکومت، جنگ میں، براہ راست جنگ میں شامل ہو گئی کیونکہ اسے محسوس ہوا کہ اگر وہ جنگ میں شامل نہ ہوئی تو صیہونی حکومت پوری طرح سے نابود ہو جائے گی۔ وہ جنگ میں اس لیے شامل ہوئی کہ اسے نجات دے لیکن اسے اس جنگ سے کچھ بھی حاصل نہ ہوا۔ ہمارے ایٹمی مراکز پر حملہ کیا، جو علیحدہ طور پر کسی عالمی عدالت میں قانونی مقدمے کے لائق ہے ۔ امریکی صدر نے بڑھا چڑھا کر باتیں کیں اس سے پتہ چلا کہ انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت پڑ گئی۔ جو بھی ان باتوں کو سنتا وہ سمجھ جاتا کہ ان ظاہری باتوں کے پیچھے ایک الگ حقیقت پائی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید