• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر ٹیمل ملز ان فٹ ہوگئے اور سری لنکا کے خلاف بولنگ چھوڑ کر میدان سے چلے گئے۔

شارجہ میں ورلڈ کپ ٹی 20 میچ کے اہم میچ میں انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگا تاہم وہ سری لنکا کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ٹیمال ملز سری لنکن بیٹسمینوں کو بولنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ کا شکار ہوگئے اور اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے۔

ٹیمل ملز کی جگہ کرس ووکس نے 14واں اوور مکمل کیا، اس اوور میں ان فٹ بولر کی 3 گیندوں پر سری لنکن بیٹسمینوں نے 12 رنز بنالیے تھے۔

اس میچ میں ٹیمل ملز نے 9 گیندیں کروائیں جن پر سری لنکن بیٹسمینوں نے 19 رنز بٹورے اور وہ کوئی وکٹ اپنے نام نہ کرسکے۔

تازہ ترین