مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ شہباز شریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائم مقام صدر رہیں گے۔
سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی کے صدر کے انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 13 مئی کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے استعفیٰ پارٹی قائد نواز شریف کو ارسال کردیا تھا۔