• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے سی پیک سے ترقی کا خواب بھی تباہ کردیا، احسن اقبال


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک سے ترقی کا خواب بھی تباہ کردیا ہے۔

میرپور خاص میں استقبالیے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جدوجہد نظام کو بدلنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم نے ووٹ کو عزت دی وہ ترقی کرگئی، نیازی نے پاکستان میں انتشار پیدا کردیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قوموں کا دفاع مضبوط معیشت سے ہوتا ہے، سی پیک سے ترقی کا خواب بھی عمران خان نے تباہ کردیا۔

قومی خبریں سے مزید