• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ میں انسدادِ کورونا ویکسی نیشن کے دونوں ڈوز لگوا چکا ہوں، کل ہلکا بخار ہوا، کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ میری طبیعت بہتر ہے، ابھی مجھے بخار نہیں ہے۔

سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوبارہ ایک اور لیب سے ٹیسٹ کرا کر آیا ہوں، ابھی تک اس کی رپورٹ نہیں آئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی گزشتہ برس (جون 2020ء میں) بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین