سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
رپورٹ مثبت آجانے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں24گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید 4728کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 67 ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 34 ہزار 355مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔