• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، خاتون کی لاش کے ساتھ اس کا شوہر بھی بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کئی روز پرانی ہے، پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں لیڈی سرجن نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر نیم بے ہوشی کی حالت میں اس کے ساتھ بیڈ پر ملا، معاملہ مشکوک ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ شوہر کئی روز سے بےہوش رہا ہو؟

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کےبعد سامنے آسکے گی، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، خاتون کی لاش آج دوپہر کو گھر سے ملی تھی۔

تازہ ترین