اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ہمت کرکے سچ بولنے کا مشورہ دے دیا۔
فواد چوہدری کے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کیے جانے سے متعلق بیان پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھاگ گئے! فواد چوہدری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں اور بتائیں کہ نمبر پورے نہیں ہوئے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں، ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانے کا آپ کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
اُنہوں نے استفسار کیا کہ اپوزیشن سے بات چیت اور اتفاق رائے کی بات پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے بعد یاد آئی ہے؟