مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر طنز کے تیر چلادیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ شہید کے لواحقین صبر کریں، میں کیا کروں؟
انہوں نے مزید کہا کہ روٹی مہنگی ہے تو کم کھاؤ، میں کیا کروں؟
ن لیگی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ پٹرول مہنگا ہوگیا ہے تو گاڑی مت چلاؤ، میں کیا کروں؟
اُن کا کہنا تھا کہ تم بس ملک پر عذاب بن کر ٹوٹتے رہو، اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے والے ہیں۔