• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ، آسٹریلوی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں


پاکستان اور آسٹریلیا آج مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم فارم میں ہے تو کینگروز بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ پاور میں فنچ، وارنر، اسمتھ اور میکس ویل شامل ہیں جبکہ لیگ اسپنر ایڈم زمپا بھی گیندیں خوب گھماتے ہیں۔

ٹیم آسٹریلیا میں شامل اسٹارک، ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز اپنی تیز گیندوں سے بیٹرز کو ڈراتے ہیں۔

ورلڈ کپ مقابلوں کے ناک آؤٹ مرحلوں میں پاکستان کی ٹیم اب تک آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین