کراچی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 156 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی کے مارچ میں اب تک 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
ڈینگی وائرس کے جنوری میں 85 اور فروری میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گھروں، دفاتر، گلیوں، ٹائر، گملوں اور دیگر مقامات پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔