بھارت میں ایک خاتون نے سرعام ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ویڈیو میں نیلی شرٹ اور ماسک پہنی خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور کا گریبان تھامے اسے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ واقعہ حال ہی میں نئی دہلی میں پیش آیا جس سے متعلق بتایا جارہا ہےکہ دو خواتین اسکوٹی پر موجود تھیں اور سڑک پر ٹریفک کی وجہ سے کیب ڈرائیور خاتون کو جگہ نہیں دے سکا جس کے بعد خاتون نے اسکوٹی پارک کرکے ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے اس حوالے سے پولیس کو کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔