• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال بعد سعودی عرب کا اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہر نجران میں ہوائی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد ایک سال میں پہلی مرتبہ ملک کا اسٹاک ایکسچینج پیر کو شدید مندی کا شکار رہا۔ سعودی عرب کا بینچ مارک انڈیکس (TASI.) 2.7؍ فیصد گر گیا۔ اکتوبر 2020ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ملک کا اسٹاک ایکسچینج اس قدر مندی کا شکار نظر آیا ہو۔ الراجحی بینک کے شیئرز 4.5؍ فیصد جبکہ سعودی نیشنل بینک (ملک میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ادارہ) کے شیئرز 3.7؍ فیصد گر گئے۔ سعودی آرامکو کے شیئرز میں بھی 1.8؍ فیصد کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

تازہ ترین