لاہور سمیت پنجاب بھر میں نان بائی ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات پر خاموشی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے۔