• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی رفح جارحیت کے بعد امریکا نے اسرائیل کو گولوں کی ہزاروں کٹس کی سپلائی روک دی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ کٹس گولوں کو ٹھیک ہدف تک پہنچانے میں مدد دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی تجاویز کی منظوری کے بعد اسرائیل نے رفح پر حملہ کردیا جس سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے مشرقی علاقے میں ٹارگٹڈ حملے کررہے ہیں اور یہ محدود ہیں۔

یاد رہے کہ حماس نے ثالث قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید