• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلوی شہری نے اپنے گھر میں دیکھے گئے بھوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ مناظر میں نظر آنے والا کتا دراصل بھوت ہے۔

شہری نے بتایا کہ کتے کے روپ میں بھوت کو دیکھنے کے لیے آیا تو وہ غائب ہوچکا تھا اور موقع پر صرف میرا ہی کتا موجود تھا۔

مذکورہ شخص نے کہا کہ ان کی بیوی روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی کیمرے کا جائزہ لینے کی عادی ہے اور اس نے ہی دیکھا کہ کوئی ٹرانس پیرنٹ کتا ہمارے کتے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا۔