• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے مزید 10 اموات، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28648 ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر، وی رپورٹ) پاکستان میں کورونا سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 418نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 6 مریض انتقال کر گئے اور 196 نئے کیس رپورٹ ہوئےہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40143ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 418افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 10ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.04فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28648 ہو گئی اور مجموعی کیسز12لاکھ81ہزار 240تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 22498ہے۔ اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 411 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12لاکھ 30ہزار 094ہو گئی ہے۔

تازہ ترین