• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے کے برفیلے رن وے پر لینڈ کرنے کے مناظر


یورپی کثیر القومی کمپنی ایئربس کے طیارے A340 نے دنیا کے ساتویں براعظم انٹارکٹیکا کے برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

پرتگال کی ائیر لائن ہائی فلائی کی پرواز نے 2 نومبر کی صبح جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے اڑان بھری۔

یہ پرواز 5 گھنٹوں میں 2500 ناٹیکل میل کا سفر طے کر کے انٹارکٹیکا پہنچی اور برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

جہاز کے عملے نے انٹارکٹیکا میں ساڑھے تین گھنٹے گزارے۔