• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ریلوے میں چہرے کی شناخت کے ذریعے حاضری لگائی جائیگی

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے ملازمین کی حاضری اب چہرے کی شناخت سے ہی ہو گی ریلوے انتظامیہ نےریلوے ہیڈکوارٹزر لاہور میں ملازمین کی حاضری کے لیے نیا جدید سسٹم جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈپٹی جنرل منیجر ریلوے فرمان غنی نے اس سلسلہ میں تمام ایڈیشنل جنرلمنیجرز ،پرنسپل افسران سمیت دیگر افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔ ، پہلے مرحلے پر ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں جدید سسٹم نصب کیا گیا ہےجبکہ دوسرے مرحلے میں ریلوے کے تمام دفاتر میں فیس ریکوگنیشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔
تازہ ترین