• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیند نما برف کے گولوں سے جھیل خوبصورت نظارے میں تبدیل


کینیڈا کا شمار دنیا کے سرد ترین ممالک میں ہوتا ہے اور سردیوں میں وہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کینیڈا کی 4624 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر پھیلی مونیٹوبا جھیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پوری جھیل کو برف کی خوبصورت گیندوں سے ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسا منظر شدید سرد موسم میں ہوا اور لہروں کے ایک ساتھ حرکت کی وجہ سے دیکھنے میں آیا تاہم ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں کیا گیا کہ جھیل میں ایسا منظر کیوں دیکھنے کو ملا۔