• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رواں مالی سال پاکستان کے امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024ء میں سالانہ بنیادوں پر امریکا سے درآمدات میں50 فیصد کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے درآمدات 44 فیصد کم ہوئیں۔

مارچ 2024ء میں امریکا سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز رہا، مارچ 2023ء میں امریکا سے درآمدات 17 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز تھیں۔


رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے امپورٹس 93 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا سے درآمدات کا حجم 1 ارب68 کروڑ ڈالرز تھا۔

مارچ میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 43 کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ مارچ 2023ء میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 42 کروڑ 18 لاکھ ڈالرز تھا۔

رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکا سے برآمدات میں 2.5 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال پہلے 9 ماہ میں امریکا کے لیے برآمدات کا حجم 3 ارب 89 کروڑ ڈالرز رہا، گزشتہ سال اسی مدت میں امریکا کے لیے برآمدات 3 ارب 99 کروڑ ڈالرز تھیں۔

تجارتی خبریں سے مزید