• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی نے احد رضا میر کیساتھ نہ ہونے کی وجہ بتادی

پاکستانی خوبرو، باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔

آج کل سجل علی اپنی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں، سجل علی اور ساتھی  اداکار بلال عباس کئی جگہوں پر ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جبکہ اِن دنوں احد رضا میر ایک بار بھی سجل علی کے ساتھ فلم کے پریمیئر میں نظر نہیں آئے اور نہ ہی اُن کی فلم سے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی کے ایک ساتھ نظر نہ آنے کے سبب مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، جس کی اب خود سجل علی نے وضاحت دی ہے۔


سجل علی نے ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ ’احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے۔‘

تازہ ترین