• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی خوبصورت ترین قرار

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

معروف اداکار و گلوکار احد رضا میر اور ادکارہ سجل علی کی جانب سے ایک ایک غیر ملکی مال کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی گئی ہے جس میں دونوں ایک ساتھ نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

احد رضا میر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر یہ ویڈیو شیئر بھی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں احد رضا میر اور سجل علی کو مال میں خریدو فروخت کرتے، چیزیں پسند کرتے اور گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

احد رضا میر کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر اب تک اُن کے اور سجل علی کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی، دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں۔

مداحوں کے علاوہ پاکستانی سوشل میڈیا پیجز پر بھی اُن کی اس ویڈیو کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور اس ویڈیو سے متعلق متعدد تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن پر مداحوں کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی ہے۔

ایک مداح کا احد رضا میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ احد رضا میر خوش قسمت ہیں کہ انہیں سجل علی ملی ہیں۔


واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کر لی تھی۔

اپنی شادی کا اعلان اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا تھا۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہی تھیں جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔

تازہ ترین