• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اوقاف ومذہبی امورپنجاب کومکمل طورپرڈیجیٹلائزکیاجائیگا

لاہور(خبر نگار) محکمہ اوقاف کودیگر محکموں کے لئے رول ماڈل بنانے کے لئے تیزی سے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کیا جا ئے گا ،اس بات کااظہار صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید ڈائریکٹر سٹیٹ عامر خان کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر اوقاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبہ بھر کے تمام محکموں کو مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے مذین کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے کہا کہ وزیر اوقاف کے ویژن کے مطابق پی آئی ٹی بی ہر قسم کا تعاون کرے گی ۔
تازہ ترین