• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کی والدہ نے اسد خٹک کو پانی کی بوتل دے ماری

وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اپنی صاحبزادی کے سابق شوہر اسد خٹک کو پانی کی بوتل ماردی۔ 

راولپنڈی میں عدالت کے باہر وینا ملک نے بھی اسد خٹک کو خوب بُرا بھلا کہا اور پھر والدہ کا ہاتھ پکڑ کر لے گئیں۔

وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں ڈیوٹی سول جج غلام اکبر نے کی۔

سماعت کے دوران سول جج نے ریمارکس دیے کہ اگر بچوں سے آج والد کی ملاقات نا کروائی گئی تو آڈر دے دیں گے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران وینا ملک کے شوہر اسد خٹک کے وکیل نے کہا تھا  کہ آج بچوں کی ملاقات کروانی تھی، گزشتہ پیشی پر بچے پیش نہ کرنے پر عدالت نے وینا ملک پر جرمانہ عائد کیا تھا۔

سماعت کے دوران وینا ملک کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملاقات کروائیں لیکن بچے بیمار ہیں، کراچی میں ہیں، کیسے لائیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ اسد خٹک نے بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائے، انہوں نے 3 ماہ سے بچوں کے اخراجات نہیں دیے۔

اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دبئی میں اسد ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں، وہ دبئی اور پاکستان کی عدالت سے بچوں کی حوالگی حاصل کرچکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید